sui northern 1

بیرونی مداخلت یو این چارٹر کیخلاف ہے، پاکستان کا ایران کی صورتحال کے حل کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات پر زور

بیرونی مداخلت یو این چارٹر کیخلاف ہے، پاکستان کا ایران کی صورتحال کے حل کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات پر زور

0
Social Wallet protection 2

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے ایران اور خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارتکاری اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

sui northern 2

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کی صورتحال کا قریبی جائزہ لے رہا ہے اور تمام تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے بیرونی مداخلت کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ تمام تنازعات پرامن طریقے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق حل ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مستحکم ایران پاکستان اور پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

سفیر عاصم افتخار نے اُمید کا اظہار کیا کہ ایران کی صورتحال جلد معمول پر آئے گی اور بیرونی دباؤ و اندرونی کشیدگی ختم ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مسائل کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.