9 مئی کیس: شیخ رشید کی ضمانت منظور، اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم
راولپنڈی کے انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے مقدمے میں سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی۔
’شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے سماعت کی۔
عدالت نے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ 16 جنوری کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد سمیت دیگر کی ضمانت منظور ہو گئی تھی، تاہم کچھ دیر بعد 9 مئی حملہ کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی تھی جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔