افغان باشندوں کے انخلاء کے مثبت اثرات، پراپرٹی کے ریٹ میں نمایاں کمی

افغان باشندوں کے انخلاء کے مثبت اثرات، پراپرٹی کے ریٹ میں نمایاں کمی

0

افغان باشندوں کے انخلا کے اثرات کوئٹہ کی پراپرٹی مارکیٹ پر واضح طور پر نظر آنے لگے ہیں، جہاں جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقوں مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاؤن، نواکلی اور پشتون آباد میں گزشتہ چار دہائیوں سے افغان باشندے بڑی تعداد میں مکانات خرید کر آباد تھے۔
ارباز خان نے بیٹی کا نام سِپارا رکھ دیا، اسلامی نام سوشل میڈیا پر وائرل

حکومتی فیصلے کے بعد افغان شہری بڑی تعداد میں واپس افغانستان جا رہے ہیں، اور اس دوران وہ اپنی جائیدادیں فروخت کر رہے ہیں۔

پراپرٹی ڈیلرز کے مطابق ان علاقوں میں جائیداد کی قیمتوں میں 70 سے 80 فیصد تک کمی ہوئی ہے، جبکہ سریاب روڈ، مشرقی بائی پاس، پشتون آباد اور خروٹ آباد میں یہ کمی 80 سے 90 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے مرکزی علاقوں میں قیمتوں میں نمایاں کمی تو نہیں ہوئی، تاہم خرید و فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کے دس کیمپ مکمل طور پر بند کیے جا چکے ہیں، جہاں سے تقریباً 85 ہزار افغان باشندے واپس افغانستان جا چکے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن اب بھی جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.