Gas Leakage Web ad 1

وزیر اعلیٰ مریم نواز کو خوش کرنے کے لئے میٹرک کے مطالعہ پاکستان میں نمایاں خواتین کا آڑٹیکل، دیکھیں

0

مسلم لیگ نون کی وزیراعلیٰ مریم نواز کو خوش کرنے کے لئے پنجاب میں میٹرک کے مطالعہ پاکستان کے مضمون کی سرکاری درسی کتاب مین مریم نواز شریف اور ان کی والدہ کلثوم نواز کے نام اور تصاویر بھی شامل کر دیئے گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

دہم جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں ایک نیا آرٹیکل "نمایاں خواتین” کے متعلق شامل کردیا گیا۔ اس آرٹیکل میں مصنفین نے ان چند خواتین ان خواتین کا ذکر کیا ہے جنھوں نے ان کی دانست میں زندگی کے کسی شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دیں لیکن ان بہت سی خواتین کا کوئی ذکر نہیں جن کی زندگی کے اہم شعبوں کو عالمی سطض پر اور عوامی سطح پر اہم تسلیم کیا جا چکا ہے۔

سیکرٹری ایجوکیشن خالد عزیز وٹو نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو خوش کرنے کی اس خصوصی کاوش کو میڈیا میں "خبر” بنانے کے لئے کتاب میں شائع ہو چکے مضمون کے عکس کے ساتھ اپنی گفتگو کا بھی مواد فراہم کیا اور دعویٰ کیا کہ زندگی کے مختل شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی ان خواتین میں سیاستدان خواتین محترمہ فاطمہ جناح،محترمہ بینظیر بھٹو شہید، بیگم نصرت بھٹو ،بیگم کلثوم نواز، مریم نواز، فہمیدہ مرزا، جسٹس عالیہ نیلم، بلقیس ایدھی، شمشاد اختر (سابق ٹیکنوکریٹ وزیر خازانہ)، نگار جوہر (پاکستان آرمی کی پہلی لیفٹیننت جنرل خاتون)، ثمینہ بیگ (دنیا کی آٹھ بلند ترین چوٹیاں ایک سیزن میں سر کرنے والی پاکستانی کوہ پیما) اور ارفع کریم (کم عمری میں کینسر سے مر جانے والی بچی جس کی وجہ شہرتے مائیکرو سوفٹ کی سرٹیفیکیشن بنی) کے نام شامل ہیں۔ شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.