*مکہ کے قریب حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا*

سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ کے علاقے میں حوثیوں کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
اتحادی فورسز نے تصدیق کی کہ مکہ کی جانب بھیجا گیا ڈرون روک کر تباہ کر دیا گیا، حالیہ دنوں میں سعودی عرب پر حوثی حملوں میں تیزی آئی ہے۔
سعودی فضائی دفاع نے مغربی علاقے میں بیلسٹک میزائلوں کو بھی ناکارہ بنا دیا، ملبہ گرنے سے ایک شخص زخمی اور مکان و گاڑی کو نقصان پہنچا۔



