*بوسنیا میں اطالوی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک، 11 زخمی*

بوسنیا میں یورپی یونین فورس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 اطالوی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔
یوفور نے CH-47 چینوک ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کو سرائیوو سے تقریبا 180 کلومیٹر شمال برچکو کے علاقے میں تربیت کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔
یوفور کے مطابق تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔ اطالوی حکومت کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد کا تعلق اٹلی سے تھا۔
اطالوی وزارت دفاع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 فوجی اور ریڈ کراس کے 2 رضاکار شامل ہیں۔ اطالوی وزیر دفاع نے جاں بحق جوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔



