Gas Leakage Web ad 1

آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا ؟ این ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ اور اہم ہدایات جاری،دیکھیں

0

این ڈی ایم اے کے این ای او سی (نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر) نے آئیندہ ہفتے کے دوران موسمی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق صوبہ پنجاب میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جس کے باعث میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ میں اضافہ متوقع ہے

Gas Leakage Web ad 2

تاہم خطہ پوٹھوہار بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور صوبے کے شمال مشرقی علاقوں میں 23دسمبر سے مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ اور بلوچستا ن میں اگلے ہفتے کے دوران موسم خشک اور سر رہے گا۔

صوبہ خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی 21 تا26 دسمبر موسم سرد اور خشک جبکہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ، متعلقہ اداروں اور عوام کوالرٹ رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے

مزید برآں، سموگ سے متاثرہ علاقوں میں عوام گھر سے بلا ضرورت باہر نکلنے سے پرہیز کریں اور حفاظتی اقدامات اختیار کریں اور پہاڑی علاقوں میں بر ف باری کے پیش نظر سفر کے دوران احتیاط برتیں۔

برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

بروقت معلومات کے لیے این ڈی ایم اے کی ایپ پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ استعمال کریں۔این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ، متعلقہ اداروں اور عوام کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.