اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطین کے دو ریاستی حل کے اپنے موقف پر قائم ہے اور اس پر عمل درآمد کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد قائم کر رہا ہے۔ اس اتحاد کا پہلا اجلاس جلد ریاض میں منعقد کیا جائے گا۔ فیصل بن فرحان نے یہ اعلان نیویارک میں متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ "آج ہم عرب اسلامی اقوام اور یورپی شراکت داروں کے ساتھ مل کر فلسطین کے دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے بین الاقوامی اتحاد کے قیام کا اعلان کر رہے ہیں۔” انہوں نے دیگر ممالک کو اس اتحاد میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔
سعودی وزیر خارجہ نے غزہ میں پیدا ہونے والے انسانی بحران اور مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی، اور اس صورتحال کو فلسطین پر قبضے اور پرتشدد انتہا پسندی کی وسیع پالیسی کا حصہ قرار دیا۔ فیصل بن فرحان نے واضح کیا کہ اسرائیل ہزاروں شہریوں کے قتل، منظم تباہی، جبری نقل مکانی، اور جنگی ہتھیار کے طور پر فاقہ کشی اور جنسی تشدد کا استعمال کرتے ہوئے خود کو حق دفاع کے دائرے میں نہیں لا سکتا۔
اس تمام صورت حال سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب فلسطینی مسئلے کے حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر ایک فعال کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اور اس اتحاد کی تشکیل سے امید کی جاتی ہے کہ عالمی برادری کی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول ہو گی۔
پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں احتجاج، علاقہ سیل کر دیا،گیا،بھاری پولیس نفری تعینات