اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنما ن لیگ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا رویہ پاکستان کی سیاست میں خلل ہے، پی ٹی آئی حقیقت تو ہے لیکن سیاسی جماعت نہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، وہ جب اقتدار میں تھے، اس وقت بھی کسی کو کچھ نہیں سمجھتے تھے۔
مزید پڑھیں:نو مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی، راناثنااللہ
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جب وہ ہمارے خلاف مقدمات کر رہے تھے، ہم نے اس وقت بھی میثاقِ جمہوریت کی بات کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا رویہ پاکستان کے لیے افراتفری کا سبب بن سکتا ہے۔