Gas Leakage Web ad 1

پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

0

لاہور(نمائندہ خصوصی)رات گئے  پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

 لاہور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( فنانس اینڈ پلاننگ) اٹک ملیحہ اسرار کو اسسٹنٹ چیف بارانی ایریا راولپنڈی تعینات کردیا گیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیخوپورہ سیدہ تہنیات بخاری کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شیخوپورہ محمد عثمان جلیس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیخوپورہ ،اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا کو محمد جمیل کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شیخوپورہ تعینات کردیا گیا۔

سیکرٹری محکمہ سیاحت جہانگیر انور کو تبدیل کرکے  سیکرٹری انوائرمنٹ پروٹیکشن تعینات کردیا گیا۔جہانگیر انور کو سیکرٹری محکمہ سیاحت کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔

نوشین اسرار کو اسسٹنٹ کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) اٹک تعینات کردیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور حق نواز کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) لودھراں عامر نزیر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لودھراں تعینات کردیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن ریٹائرڈ قاسم اعجاز کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی

کیپٹن ریٹائرڈ شہیریار شیرازی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری تعینات کردیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال بلال بن حفیظ کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

فلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد ہارون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نارووال حافظ عرفان حمید کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ٹرانسپورٹ تعینات کردیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.