لاہور(مبارک محمود)کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور میں جاری و مجوزہ ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
لاہور شہر میں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اور اہداف طے کیے گئے۔
۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان۔ایم ڈی واسا غفران احمد.چیف انجینیر اسرار سعید۔چیف انجینیر مظہر حسین خان۔چیف انجنیر ٹیپا اقرار حسین سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
کمشنر لاہورنے کہاکہ لاہور کی تمام محکموں کے تحت تمام محکموں کی ترقیاتی سکیموں کی جی آئی ایس میپنگ ہر صورت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ لاہور کے تمام ایریاز میں ترقیاتی سکیموں کا ڈیش بورڈ بنے گا۔روزانہ پیشرفت کا جائزہ ہوگا۔
جی آئ ایس میپنگ سے کسی ایریا میں ترقیاتی کام کی اوورلیپنگ نہیں ہوگی۔
۔ایم سی ایل۔ایل ڈی اے۔واسا۔لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ۔پبلک ہیلتھ انجینیرنگ نے ترقیاتی سکیموں کی پروفائلنگ مکمل کر لی۔
انہوں نے گلی۔نالی۔سائنیج۔بورڈرز سمیت دیگر تمام انٹروینشنز کے سٹینڈرڈز کو پورے لاہور میں یکساں رکھا جائے۔کمشنر لاہور کی اہم ہدایت کی۔
ترقیاتی سکیم چھوٹی ہو یا بڑی۔کوالٹی کو یقینی بنائیں گے آئندہ ضرورت سالوں کے بعد پڑے۔
ڈیڈلائنز کیمطابق تمام ایریاز کلئر کریں گے۔اسی کے مطابق کام کی رفتار طے ہوگی۔
لاہور شہر کے تمام ایریاز ٹارگٹ ہیں۔9زونز میں بحالی کے کاموں کی تفصیلات تیار ہوچکی ہیں۔
نوزونز میں سیوریج۔ڈرینیج۔روڈ و پی سی سی مرمت بحالی و پیچ ورک۔سٹریٹ لائٹ پر کام ہوگا۔