Gas Leakage Web ad 1

امریکی انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست سے ایران کی پالیسی تبدیلی نہیں ہوگی، مجتبیٰ خامنہ ای

0

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست سے ایران کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ 

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ امریکا کو کوئی رعایت دینے سے بھی تعلقات میں بہتری کی امید رکھنا بڑی غلط فہمی ہے۔

آج منگل کو ہونے والے امریکی مڈٹرم الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی ریپلکن کو شکست ہوئی ہے اور ڈیموکریٹس نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کر لی ہے۔ ڈیموکریٹس نے کئی ایسی ریاستوں میں بھی گورنر کے انتخابات جیت لیے ہیں جہاں پہلے ریپبلکنز کی حکومت تھی۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ امریکا کی جانب سے دوبارہ کسی جارحیت کی صورت میں ایران کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید ہو گا جبکہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو تباہ کرنا اور آبنائے ہرمز کا انتظام سنبھالنا امریکی بالادستی کے خلاف ایران کی مہم کا حصہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اپنی عالمی بالادستی کے خاتمے کو ابھی دور سمجھتا ہے لیکن ایران اسے قریب دیکھ رہا ہے جبکہ دفاعی صلاحیت اور طاقتور ایران ہی دشمن کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.