امریکا ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا، باقر قالیباف
امریکا سے مذاکرات کے خاتمے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی وفد کے سربراہ اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو آسان بنانے پر پاکستان کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات سے پہلے میں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ہمارے پاس نیک نیتی اورارادہ ہے، گزشتہ دو جنگوں کےتجربات سےہمیں مخالف فریق پرکوئی بھروسانہیں۔
اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ مذاکرات میں ایرانی وفد نے مستقبل سے متعلق اقدامات کیے، لیکن مخالف فریق اس مرحلے میں ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں بالآخرناکام رہا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کی منطق اور اصولوں کو سمجھ لیا ہے، اب وقت آگیا ہے وہ فیصلہ کریں کہ آیا وہ ہمارا اعتماد حاصل کر سکتے ہیں یا نہیں۔