Gas Leakage Web ad 1

امریکا میں تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے باعث ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

امریکا میں تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے باعث ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

0

امریکہ میں ملکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے باعث ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن کے احکامات کے تحت امریکہ کے مصروف ترین ایئرپورٹس پر آئندہ ہفتے مزید پروازیں منسوخ ہو سکتی ہیں کیونکہ ایئر ٹریفک کنٹرول عملے کی کمی پیدا ہو گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کاروباری اداروں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے اے آئی ٹولز

تقریباً ایک ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، جس کی وجہ سے جمعے کو 40 بڑے ایئرپورٹس بشمول اٹلانٹا، ڈیلاس، ڈینور اور شمالی کیرولائنا میں مسافروں کا رش دیکھنے میں آیا۔ کئی ایئر لائنز نے فلائٹس چلنے کے وقت سے کچھ دیر پہلے منسوخ کر دیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق غیرملکی پروازیں متاثر نہیں ہوں گی، لیکن ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر پروازوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی آئی ہے۔ اگر شٹ ڈاؤن برقرار رہا اور ایئر کنٹرول عملہ کام پر نہ آیا تو پروازوں کی تعداد مزید 15 سے 20 فیصد کم ہو سکتی ہے۔

شٹ ڈاؤن یکم اکتوبر سے جاری ہے اور کم آمدنی والے امریکیوں کو امدادی خوراک کی فراہمی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ ڈیموکریٹس پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ فنڈنگ بل پر تنازع ختم کریں، جبکہ ڈیموکریٹس ہیلتھ کیئر سبسیڈیز کے معاملات پر بات کرنے کو تیار نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.