وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ستائیسویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ترمیم وفاق اور صوبوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے تیار کی گئی ہے۔
اجلاس باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا، جس میں کابینہ نے ترمیم کے مسودے کی منظوری دی اور اس کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے کابینہ کے ارکان اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔
ایک طیارہ گرنے کے بعد کمپنی نے 50 سے زائد طیاروں پر پابندی لگا دی
وزیراعظم نے وزارت قانون، اٹارنی جنرل اور ٹیم کی کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا اور بتایا کہ انہوں نے اس ترمیم کے حوالے سے قائد میاں نواز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کو اعتماد میں لیا۔
انہوں نے تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان، بشمول بلاول بھٹو زرداری، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان، خالد حسین مگسی اور چوہدری سالک حسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مزید کہا گیا کہ دیگر سیاسی رہنماؤں جیسے ایمل ولی اور اعجاز الحق کو بھی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل اور سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی ہے اور ترقی و خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔