Gas Leakage Web ad 1

سلیکٹرکا نامناسب رویہ اور فحش سوالات، سابق بنگلادیشی خاتون کرکٹر کے الزامات پر تحقیقات کا فیصلہ

سلیکٹرکا نامناسب رویہ اور فحش سوالات، سابق بنگلادیشی خاتون کرکٹر کے الزامات پر تحقیقات کا فیصلہ

0

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ بولر جہاں آرا عالم کی جانب سے ویمن ٹیم کے سلیکٹر اور منیجر پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ہر ہفتے اس مزیدار گری کو کچھ مقدار میں کھانا جان لیوا امراض قلب سے بچا سکتا ہے

جہاں آرا عالم نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 2022 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران سابق سلیکٹر نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا اور فحش نوعیت کے سوالات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس وقت ہی بورڈ کے حکام کو واقعے سے آگاہ کیا تھا، لیکن ان کا رویہ بھی غیر سنجیدہ اور نامناسب تھا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اس معاملے کو حساس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گی۔ بورڈ کا مؤقف ہے کہ ایسے معاملات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ جہاں آرا عالم نے بورڈ کے حکام یا ٹیم کے ارکان پر الزامات لگائے ہوں۔ اس سے قبل انہوں نے بنگلہ دیش ویمن ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ پر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات عائد کیے تھے، جنہیں بی سی بی نے بعد میں بے بنیاد قرار دیا تھا۔

جہاں آرا عالم نے اپنے کیریئر کے دوران بنگلہ دیش کے لیے 135 وائٹ بال میچز کھیلے ہیں اور ان دنوں وہ آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.