Gas Leakage Web ad 1

پاک،بھارت فائنل، پاکستان ٹیم میں کون ’اِن‘ کون ’آؤٹ‘؟

0

 ٹی 20 ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا ، پاکستان اپنے روایتی حریف سے ٹکرائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 شروع ہوگا، بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم میں کون شامل، کون آوٹ؟ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑے ایونٹ کا بڑا میچ آج دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے، کرکٹ شائقین بھی پرجوش ہیں جبکہ دبئی پولیس کی جانب سے سخت پابندیاں بھی عائد کی گئیں ہیں۔

دوسری جانب کرکٹ شائقین یہ جاننے کے لئے بے چین ہیں کہ بھارت کے خلاف فائنل کھیلنے کے لئے پاکستان ٹیم میں کیا تبدیلیاں ہوگی؟ فی حال اس کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا مگر اطلاعات کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل میچ میں بنگلادیش کو شکست دینے والی ٹیم ہی میدان میں اترے گی۔

ممکنہ پلیئنگ الیون

صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان علی آغا (کپتان)، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف شامل ہیں۔دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا اور اوپنر ابھیشیک شرما فٹ ہو گئے ہیں اور پاکستان کے خلاف فائنل میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

فائنل میں دونوں ٹیموں کی جانب سے 21 ستمبر والی پلیئنگ الیون برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.