Gas Leakage Web ad 1

پیوٹن نے مغربی فورسز کی یوکرین میں تعیناتی پر انہیں نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی

0

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر مغربی فوجی دستے یوکرین میں تعینات کیے گئے تو وہ روسی حملوں کے قانونی ہدف ہوں گے۔ انہوں نے ایسٹرن اکنامک فورم میں کہا کہ امن معاہدہ ہونے کی صورت میں بھی یوکرین میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کا جواز نہیں بنتا۔ پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ روس مذاکرات کے لیے تیار ہے، مگر بات چیت بے معنی لگتی ہے۔ انہوں نے یوکرین کی قیادت کو ماسکو آنے کی دعوت دی اور کہا کہ وہاں انہیں سکیورٹی دی جائے گی۔ روس اور یوکرین کے درمیان فروری دو ہزار بائیس سے جاری جنگ میں لاکھوں افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ دونوں رہنما بات چیت بھی کر رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.