Gas Leakage Web ad 1

صدر مملکت نے 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

0

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے، صدر مملکت کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم باضابطہ آئین کا حصہ بن گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد توثیق کیلئے صدر آصف علی زرداری کو ایڈوائس بھیجی تھی۔

Gas Leakage Web ad 2

پارلیمان سے ترمیم منظور ہونے کے بعد وزیراعظم نے آئینی ترمیم کی توثیق کیلئے صدر پاکستان کو بھیجی جانے والی ایڈوائس پر دستخط کئے۔صدر پاکستان آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کیا گیا جس کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم بل 2024 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم لاگو ہوگئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.