Gas Leakage Web ad 1

اسلامی تعلیمات صبر، برداشت، ہمدردی اور احترامِ انسانیت کا درس دیتی ہیں: وزیراعظم

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات صبر و برداشت، ہمدردی، عدل و انصاف اور احترامِ انسانیت کے حوالے سے مشعلِ راہ ہیں، جبکہ اختلافات کے باوجود دوسروں کے عقائد اور نظریات کا احترام کرنا ہی برداشت کا حقیقی مفہوم ہے۔
ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی خرابی کا ذمہ دار قرار دیدیا
برداشت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر باہمی احترام اور انسانی وقار کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم نے کہا کہ آئینِ پاکستان رنگ، مذہب اور طبقۂ فکر کی تفریق کے بغیر تمام شہریوں کو مساوات کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا ثقافتی، لسانی اور مذہبی تنوع ہماری طاقت اور قومی سرمایہ ہے، جبکہ قومی کمیشن برائے حقوقِ اقلیت ایکٹ 2025 کا نفاذ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

شہباز شریف نے علمائے کرام، اساتذہ، ذرائع ابلاغ اور بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ تعصب کو مسترد کریں، باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دیں اور نفرت و تشدد کے خاتمے کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.