Gas Leakage Web ad 1

اقوامِ متحدہ کا آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر میں محفوظ بحری آمدورفت بحال کرنے پر زور

0

ترکیہ کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشرقِ وسطیٰ، ایشیا اور بحرالکاہل کے امور کے لیے اقوامِ متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیاری نے سلامتی کونسل سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندری واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، نیب کی طلبی پر سابق وفاقی وزیراسعد محمود دوسرےکال اپ نوٹس پربھی پیش نہ ہوئے
انہوں نے کہا کہ تجارتی جہازوں کو مختلف نوعیت کے حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ متعدد جہاز اور ان کے عملے کئی ماہ سے خلیج کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

خالد خیاری کا کہنا تھا کہ سویلین اور تجارتی بحری جہازوں کو کسی صورت نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ان خدشات کو بھی دہرایا، جو انہوں نے اہم اور تزویراتی آبی گزرگاہوں میں جاری کشیدگی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات کے حوالے سے ظاہر کیے تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.