Gas Leakage Web ad 1

مبینہ چینی جاسوس کے ساتھ تعلقات کا اسکینڈل، امریکی کمپنی اینوڈیا کے سی ای او نے استعفیٰ دے دیا

0

مبینہ چینی جاسوس خاتون کے ساتھ تعلقات کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد امریکی کمپنی اینوڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جینسن ہوانگ نے استعفیٰ دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

کمپنی نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ نئے چیف ایگزیکٹو کی تلاش مکمل ہونے تک چیف فنانشل آفیسر کولیٹ کریس عبوری سی ای او کی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔ اس کے علاوہ کمپنی نے سائےنوپسس کے سابق سی ای او اور بورڈ ممبر ہاروی جونز کو اپنا پہلا باقاعدہ بورڈ چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

اینوڈیا کے شریک بانی اور کمپنی کے تقریباً 3.61 فیصد حصص کے مالک جینسن ہوانگ، جو کمپنی کے چوتھے بڑے سرمایہ کار بھی ہیں، بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی علیحدگی اختیار کرلیں گے۔

63 سالہ جینسن ہوانگ پر حالیہ دنوں میں ان رپورٹس کے سامنے آنے کے بعد دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے ایک چینی کاروباری خاتون کے ساتھ تعلقات تھے، جن پر امریکی حکام کو چین کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ ہے۔

جینسن ہوانگ کی علیحدگی امریکی چپ برآمدات سے متعلق پالیسی پر بھی دور رس اثرات مرتب کرسکتی ہے، کیونکہ وہ چینی مارکیٹ تک رسائی برقرار رکھنے کے حامی رہے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی ان کے قریبی تعلقات رہے ہیں۔

کئی برسوں تک اینوڈیا کو بنیادی طور پر اعلیٰ درجے کے گرافکس کے شوقین گیمرز کے لیے جانی جانے والی کمپنی سمجھا جاتا تھا، تاہم اس کی چپس میں بیک وقت بڑی تعداد میں حساب کتاب کرنے کی صلاحیت نے انہیں مصنوعی ذہانت کی دوڑ کا اہم ایندھن بنا دیا۔ اسی وجہ سے یہ چپس ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی برتری حاصل کرنے کے لیے امریکا اور چین کے درمیان جاری کشمکش کا ایک اہم اسٹریٹجک ہدف بھی بن چکی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں اینوڈیا کے بورڈ نے بیرونی قانونی مشیروں کی معاونت سے آزاد ڈائریکٹرز کی سربراہی میں تحقیقات شروع کی تھیں، جن کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ آیا جینسن ہوانگ کسی غیر ملکی انٹیلی جنس آپریشن کا نشانہ بنے تھے یا نہیں۔ تاہم اس وقت بورڈ نے ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

یہ تنازع بدھ کے روز اس وقت مزید شدت اختیار کرگیا جب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ جینسن ہوانگ کے اینوڈیا کی ہیلتھ کیئر کی نائب صدر کمبرلی پاول کے ساتھ بھی تعلقات تھے، جو براہ راست ان کے ماتحت کام کرتی تھیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.