Gas Leakage Web ad 1

ایران امریکا کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

0

ایران اور امریکا کے درمیان ایک دوسرے پر تازہ حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف اقسام کے خام تیل کی قیمتیں نمایاں سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
ملک بھر میں ریجنل انڈر 19 اکیڈمیز پروگرام کا آغاز آج سے ہوگا
عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 2.50 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔

Gas Leakage Web ad 2

اسی طرح برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 2.63 ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اماراتی خام تیل مربان کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ مربان خام تیل کی قیمت 3.72 ڈالر فی بیرل بڑھ گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 96 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.