Gas Leakage Web ad 1

3.5 ارب ڈالر کی فالکن آئلز ریفائنری، سی پیک سیکرٹریٹ نے توثیق کردی

0

اسلام آباد: پاکستان میں مجوزہ 3.5 ارب ڈالر کی فالکن آئلز ریفائنری اینڈ اسٹوریج کمپلیکس نے ایک اہم ادارہ جاتی مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

دھابیجی، ضلع ٹھٹھہ میں قائم کیے جانے والے اس منصوبے کی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکرٹریٹ نے توثیق کردی ہے اور باضابطہ طور پر بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) سے کہا ہے کہ منصوبے کو صنعتی تعاون سے متعلق جوائنٹ ورکنگ گروپ کے سامنے پیش کیا جائے۔
پاکستان کی بلیو اکانومی میں 100 ارب ڈالر کی صلاحیت ، 99 نکاتی روڈ میپ میں سے 85 پر عملدرآمد مکمل
یہ پیش رفت حالیہ برسوں کے دوران ملک میں نجی شعبے کی جانب سے کی جانے والی سب سے بڑی صنعتی سرمایہ کاری میں شامل ہوسکتی ہے اور پاکستان کے پٹرولیم و توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں نجی سرمایہ کاری لانے کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت تصور کی جارہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.