امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پر ایرانی وزارت دفاع نے ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بیرونی طاقتوں کی طرف سے کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت بحران کو مزید بڑھا دے گی اور عالمی توانائی کی سلامتی کو غیر مستحکم کر دے گی۔
پاکستان نےایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کردی
ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں فوجی مداخلت کی کسی بھی کوشش میں ناکام رہیں گے۔
ادھر ایرانی فوج نے کھلے سمندر میں جہازوں پر امریکی پابندیوں کو قزاقی قرار دیا اور خبردار کیا کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کو خطرہ لاحق ہوا تو نہ صرف خلیج عمان بلکہ خلیج کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کے لیے ہوں گی یا کسی کے لیے نہیں۔