Gas Leakage Web ad 1

دشمن کو عبرتناک شکست، امریکا ہمارا 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبور ہوگیا: ایران

0

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے جنگ بندی اور مذاکرات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران نے امریکا کو دس نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر آمادہ کیا، جس میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ امریکا عدم جارحیت کی ضمانت دے گا اور آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کو برقرار رکھا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایران کی جنگ بندی معاہدے کی توثیق، آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

بیان کے مطابق ان تجاویز میں یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کرنا، تمام بنیادی اور ثانوی پابندیوں کا خاتمہ، سلامتی کونسل اور بورڈ آف گورنرز کی تمام قراردادوں کو ختم کرنا، ایران کو معاوضہ ادا کرنا اور خطے سے امریکی جنگی افواج کے انخلاء جیسے نکات بھی شامل ہیں۔

سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق لبنان کے خلاف جاری تمام محاذوں پر جنگ بندی کو یقینی بنانے کی تجویز بھی اس منصوبے کا حصہ ہے، جبکہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مکمل تفصیلات سامنے آنے تک قومی اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکا اور ایران دونوں نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیا ہے، جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی شرائط تسلیم کر لی ہیں، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.