Gas Leakage Web ad 1

جنگ بندی پر اظہار تشکر، وزیراعظم نے فریقین کو بات چیت کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا

0

فریقین کی جانب سے جنگ بندی پر اتفاق کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ وہ انتہائی عاجزی کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ لبنان اور دیگر مقامات پر فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان کی سفارتی کامیابی، ٹرمپ کا 2 ہفتوں کیلئے حملے بند کرنے کا اعلان، ایران بھی عارضی جنگ بندی پر رضا مند

انہوں نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور تمام تنازعات کے حل اور ایک حتمی معاہدے کے لیے مزید مذاکرات کی غرض سے جمعہ 10 اپریل 2026 کو فریقین کے وفود کو اسلام آباد میں مدعو کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ فریقین نے غیر معمولی دانشمندی اور سمجھداری کا مظاہرہ کیا ہے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ "اسلام آباد مذاکرات” پائیدار امن کے قیام میں اہم پیش رفت ثابت ہوں گے اور مزید مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے امریکی صدر سے درخواست کی تھی کہ سفارتکاری کو موقع فراہم کرنے کے لیے ایران پر حملے کی ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کی جائے، جبکہ ایران سے بھی آبنائے ہرمز کو دو ہفتوں کے لیے کھولنے کی اپیل کی گئی تھی، جس پر دونوں فریقین نے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.