امریکہ کی ایرانی، چینی کمپنیوں کے نیٹ ورک پر پابندیاں

0

واشنگٹن: امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی معاونت کرنے پر ایران، چین اور ہانگ کانگ میں موجود افراد اور کمپنیوں کے نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کردی ہیں ۔نیٹ ورک نے مالی لین دین کیا تھااور ایران کے بیلسٹک میزائل کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے سات افراد اور چھے اداروں کو ان کے غیر قانونی کام کے الزام میں نامزد کیا ہے اور بیجنگ میں تعینات ایران کے دفاعی اتاشی پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں کیونکہ انھوں نے ایران کے صارفین کے لیے چین سے فوجی خریداریوں میں تعاون کیا تھا۔

محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نیٹ ورک نے مالی لین دین کیا تھااور ایران کے بیلسٹک میزائل کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والے بنیادی کرداروں کو حساس اور اہم پرزوں اور ٹیکنالوجی کی خریداری میں سہولت فراہم کی ہے۔

محکمہ خزانہ کے انڈر سیکریٹری برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس برائن نیلسن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ واشنگٹن بین الاقوامی خریداری کے ایسے غیر قانونی نیٹ ورکس کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا جو خفیہ طور پر ایران کے بیلسٹک میزائل کی تیاری اور دیگر فوجی پروگراموں کی معاونت کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.