امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج دنیا نے امن کا تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے، جنگ کے بعد امن کا سورج طلوع ہوگیا ہے، اور 3 ماہ 16 دن کی بے پناہ آزمائشوں کے بعد ایران اور امریکا نے تمام محاذوں پر جنگ کے مستقل خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تاریخی معاہدے کی باضابطہ تقریب 19 جون کو جنیوا میں ہوگی، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کامیابی پر پاکستانی قوم سمیت عالمی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ایوان کے تمام اراکین اور سیاسی رہنماؤں کو بھی اس پیش رفت پر مبارکباد دیتے ہیں۔
علی سفینہ نے عاصم اظہر اور میرب علی کی علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف، صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے بھی مشکور ہیں۔ ان کے مطابق یہ تاریخی معاہدہ سفارتکاری اور مذاکراتی عمل کی کامیابی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور دیگر قیادت کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ مشکل حالات میں صبر و دانش کا مظاہرہ کرنے والی مذاکراتی ٹیم بھی داد کی مستحق ہے۔ انہوں نے اس عمل میں قطر کے امیر تمیم بن حمد کے کردار کو بھی اہم قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے تعاون کو بھی سراہتے ہیں۔ ان کے مطابق جنگ کے شعلوں کو روک کر امن کے لیے کی جانے والی کوششیں کامیاب ہوئیں۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ذکر کیے بغیر یہ خطاب مکمل نہیں ہوتا، انہوں نے جنگ کے شعلے کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے دن رات کوششیں کیں، اور قومیں ایسے تاریخی لمحات کے لیے صدیوں انتظار کرتی ہیں۔