Gas Leakage Web ad 1

پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ وزیراعظم نے عوام کو خوشخبری سنا دی

0

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے مثبت اثرات ملکی معیشت پر ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

عالمی یومِ صحت 2026 کے موقع پر بزرگ افراد کی مربوط نگہداشت سے متعلق پالیسی ورکشاپ کا انعقاد

دو ہفتوں کی جنگ بندی کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔

خصوصی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو نمایاں ریلیف ملنے کی توقع ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی ان مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 16 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں فی لیٹر 30 سے 60 روپے تک کمی کی تجویز زیر غور ہے، تاہم حتمی فیصلہ عرب خام تیل کی مزید دو روز تک مانیٹرنگ کے بعد کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں، جن میں وزارت خزانہ اور وزارت پیٹرولیم شامل ہیں، کو ہدایت دی ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا مکمل فائدہ عوام تک منتقل کیا جائے۔

اس سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور شروع کر دیا گیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر غور کر رہی ہے، جن میں کرایوں کو مستحکم رکھنا اور مال برداری کے اخراجات میں کمی شامل ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں خطے میں کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، تاہم جنگ بندی کے بعد حالات میں بہتری آ رہی ہے اور توقع ہے کہ قیمتیں بتدریج کم ہو کر عوام کو ریلیف فراہم کریں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.