sui northern 1

صدر مملکت اور وزیراعظم کا کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس

صدر مملکت اور وزیراعظم کا کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے متاثرہ افراد اور تاجروں کو فوری اور ہرممکن امداد فراہم کریں اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

sui northern 2

آئين ایک وعدہ ہے ، اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے، اپوزيشن لیڈر محمود خان اچکزئی

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں اور متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ریسکیو آپریشن میں تمام متعلقہ ادارے مل جل کر کام کریں، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ آگ لگنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، تمام تر ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں تیسرے درجے کی آگ لگنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا جب کہ آگ کی شدت سے گل پلازہ کے کچھ حصے گر گئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور تمام متعلقہ ادارے مل کر آگ پر قابو پانے اور متاثرین کی مدد کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.