اسلام آباد: جرمن سفارتخانے کے زیر اہتمام سالانہ ایلومنائی اجتماع منعقد ہوا، جس میں جرمنی سے تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی اسکالرز اور فیلوز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران شرکاء نے اپنے تعلیمی تجربات، پیشہ ورانہ سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر جرمن اکیڈمک ایکسچینج سروس، الیگزینڈر وان ہمبولٹ فاؤنڈیشن اور کراس کلچر پروگرام سے فارغ التحصیل افراد بھی شریک ہوئے، جنہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تجربات کا تبادلہ کیا۔
صدر مملکت آصف کی وزیر داخلہ سے ملاقات، مجموعی سیاسی کے حوالے سے گفتگو
قونصلر جان جیرالڈ کروس نے بتایا کہ اس وقت تقریباً 13 ہزار پاکستانی طلبہ جرمنی میں زیر تعلیم ہیں۔
جرمن سفیر اینا لیپل نے ایلومنائی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرمنی کی سرکاری جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے کوئی ٹیوشن فیس وصول نہیں کی جاتی، اس لیے وہاں تعلیم حاصل کرنا کسی اسکالرشپ سے کم نہیں۔
تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر جمشید اقبال، ڈاکٹر فیصل عباس اور فلم ساز محمد جواد شریف نے بھی خطاب کیا اور بتایا کہ جرمنی میں تعلیم اور مختلف پروگراموں میں شرکت نے ان کے پیشہ ورانہ کیریئر پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر منعقدہ عشائیے کے دوران شرکاء نے باہمی ملاقاتیں کیں اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔


