PM Apna Ghar Program

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیراہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد، مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

0

شمالی وزیرستان: پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں مقامی آبادی کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے علاقہ مکینوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کیں۔

Gas Leakage Web ad 2

اس کے علاوہ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقوں حیدر خیل اور مسکی میں مستحق خاندانوں کے درمیان راشن بھی تقسیم کیا گیا۔
نئے صوبوں، انتظامی یونٹس ریاست اور عوام کی ضرورت ہے: مصطفیٰ کمال
گاؤں حیدر خیل میں 70 سے زائد مستحق خاندانوں کو راشن پیکجز فراہم کیے گئے، جبکہ مسکی گاؤں میں بھی 60 سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

شمالی وزیرستان کے عوام کی جانب سے پاک فوج کے ان امدادی اقدامات کو بھرپور سراہا جا رہا ہے، جن کے تحت مستحق خاندانوں کو طبی سہولیات اور راشن فراہم کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.