Gas Leakage Web ad 1

محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کے احکامات جاری

0

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر میں تقریباً دو گھنٹے گزارے اور شہریوں کی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔ انہوں نے بزرگ خواتین کے شناختی کارڈز سے متعلق مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Gas Leakage Web ad 2

محسن نقوی نے بعض شہریوں کی دستاویزات کی تیاری کا عمل اپنی نگرانی میں مکمل کرایا۔ اس موقع پر سنٹر میں موجود مرد و خواتین نے نادرا کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
شہریوں کا کہنا تھا کہ انہیں صرف 10 سے 15 منٹ میں اپنی باری مل گئی اور انتظار کی زحمت نہیں اٹھانا پڑی، جبکہ دو سال قبل انہیں اپنی باری کے لیے دو دو گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے رش کے باوجود شہریوں کے لیے نادرا سنٹر میں کیے گئے بہترین انتظامات کو سراہا اور سنٹر کی انچارج سمیت عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ شہریوں کی ہر موقع پر مکمل رہنمائی کی جائے تاکہ انہیں اپنے کام کے لیے بار بار سنٹر آنے کی زحمت نہ اٹھانا پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ نادرا سنٹر پیکو روڈ پر شہریوں کی جانب سے ملنے والا فیڈ بیک انتہائی مثبت تھا۔ عوام کو تیز رفتار اور بہترین خدمات فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.