Gas Leakage Web ad 1

وزیراعلیٰ پنجاب کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم

0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گرو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، بالخصوص پنجاب، امن، محبت، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی سرزمین ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اپنے پیغام میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سکھ برادری کو پاکستان میں اپنے مقدس مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ بابا گرو نانک امن، محبت اور بھائی چارے کے علمبردار تھے۔
مصنوعی ذہانت کے دور میں نوکریوں کی قلت: بچوں کو کون سی مہارتیں سکھائی جائیں؟
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں اور ان کی مہمان نوازی اور سہولت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سکھ یاتریوں کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال پاکستان کی مذہبی رواداری اور روایتی مہمان نوازی کا عکاس ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تمام مذاہب کے پیروکاروں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مذہبی سیاحت کا فروغ پاکستان کا مثبت اور پُرامن تشخص دنیا بھر میں اجاگر کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.