ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 30 نومبر کو روس کے سرکاری دورے پر ماسکو روانہ ہوں گے، جہاں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ان کی اہم ملاقات متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر ماسکو کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف روسی صدر کو آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دیں گے۔
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے امور پر بھی بات چیت ہوگی، جبکہ توانائی، تیل و گیس، صنعتی ترقی اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گے۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان بینکاری اور تجارتی ادائیگیوں میں درپیش مسائل کے حل پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف روس کے دورے کے بعد ایران روانہ ہوں گے، جہاں وہ 3 دسمبر سے شروع ہونے والے 18ویں ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔



