نئی دہلی میں ایس سی او سویلائزیشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان میں تقریباً 1700 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ سندھ کا بیشتر حصہ سیلابی پانی میں ڈوب گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگست 2022 میں لاڑکانہ کے علاقے میں واقع موہنجودڑو کے کھنڈرات پر ریکارڈ بارش ہوئی، جس کے باعث ساڑھے 4 ہزار سال قدیم تاریخی شہر کی کئی دیواریں منہدم ہوگئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین وادی سندھ اور گندھارا کی قدیم تہذیبوں کا مرکز رہی ہے، جبکہ اسلام آباد کے گرد و نواح میں بھی مختلف تاریخی تہذیبوں کے آثار موجود ہیں۔
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے مزید کہا کہ گندھارا کا بدھ فن تعمیر شاہراہ ریشم کے ذریعے وسطی ایشیا اور چین تک پہنچا، جبکہ پاکستان کے تاریخی روابط شمال کی جانب بخارا اور سمرقند تک پھیلے ہوئے ہیں۔



