پیرس: یورپی یونین نے یوکرین کے مختلف شہروں پر روسی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس امن مذاکرات کی آڑ میں یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے 16 اور 17 نومبر کی درمیانی شب یوکرین کے متعدد شہروں پر میزائل حملے کیے، جن میں یوکرین کا دارالحکومت کیف خصوصی طور پر متاثر ہوا۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن نے نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کردیں
اطلاعات کے مطابق روسی حملوں کی پہلی لہر میں 26 میزائل داغے گئے، جن کے ذریعے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ کے نظام اور صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
یورپی یونین نے روسی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یوکرین کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ روس امن مذاکرات کی آڑ میں یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کر رہا ہے۔



