واشنگٹن: امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی ایک تحقیق میں دنیا کی مذہبی آبادی میں بڑی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے مطابق 2035 تک مسلمانوں کی تعداد عیسائیوں سے بڑھ سکتی ہے اور اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن سکتا ہے۔

پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق آنے والی دہائیوں میں مسلمانوں اور عیسائیوں دونوں کی آبادی میں اضافہ متوقع ہے، تاہم مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کی رفتار عیسائیوں کے مقابلے میں زیادہ تیز رہنے کا امکان ہے۔
فیلڈ مارشل کا دورہ بلوچستان، مشکل حالات کے باوجود جوانوں کے دفاع وطن کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا
پیو ریسرچ سینٹر کے تخمینوں کے مطابق 2035 میں دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد تقریباً 2 ارب 57 کروڑ جبکہ عیسائیوں کی آبادی 2 ارب 52 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔
تحقیق میں مسلمانوں کی آبادی میں تیزی سے اضافے کی بنیادی وجوہات میں نسبتاً زیادہ شرح پیدائش اور نوجوان آبادی کے تناسب کو قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مستقبل میں پاکستان دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والا ملک بن سکتا ہے۔ تخمینوں کے مطابق 2070 تک پاکستان میں مسلمانوں کی آبادی تقریباً 46 کروڑ تک پہنچنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان آبادی کے لحاظ سے انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ کانگو عیسائی آبادی کے لحاظ سے امریکا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے زیادہ عیسائی آبادی والا ملک بن سکتا ہے۔



