Gas Leakage Web ad 1

اپنی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، ہم نے سندھ میں بہت کام کیا ہے: بلاول

0

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور سمجھتے ہیں کہ صوبے میں ان کی حکومت نے بہت کام کیا ہے، تاہم بہتری کی گنجائش اب بھی موجود ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لینا عوام کا کام ہے، چیئرمین پی سی بی کا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بہت کام کیا گیا ہے، تاہم مزید بہتری کی گنجائش بھی موجود ہے اور وہ اپنی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
2035 تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن سکتا ہے: پیو ریسرچ سینٹر
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر انہوں نے کوئی بیان دیا ہے تو اس کے جواب میں یہ ردعمل کیوں سامنے آنا چاہیے کہ بحث بھی شروع کی جائے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا جائے کہ فیصلہ ہو چکا ہے۔ اگر فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے تو پھر بحث کس بات پر ہو رہی ہے اور ان کی رائے دینے پر اعتراض کیوں کیا جا رہا ہے؟ کیا انہیں اپنی رائے کے اظہار کی بھی آزادی نہیں ہے؟

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بعض سیاستدان سمجھتے ہیں کہ خاموش رہنا ہی بہتر ہے، جبکہ کچھ سیاستدانوں کی تاریخ رہی ہے کہ جیل جانے کے بعد وہ اپنے مؤقف میں تبدیلی لے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہیں، تاہم پارلیمنٹ میں پہلے دن سے ہی ان کا مؤقف رہا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل خود نکالنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ریفرنڈم کی بات کرنے والے اسے کروا بھی سکیں گے۔ انہوں نے دعوت دی کہ سندھ کی تقسیم کا نعرہ لگانے والے کراچی سے باہر نکل کر دیکھیں۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کا کسی دوسرے شہر سے موازنہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟ کیا پاکستان کا کوئی ایسا شہر ہے جسے بیک وقت چار مختلف ادارے چلا رہے ہوں؟ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے معاملات کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)، کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)، سندھ حکومت اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے زیر انتظام ہیں۔ کراچی کے اپنے مسائل ہیں جو ملک کے دیگر شہروں کو درپیش نہیں ہیں۔

کراچی میں سیف سٹی کیمروں کی تنصیب سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پہلے وہی لوگ تنقید کرتے تھے کہ کراچی میں سیف سٹی کیمرے کیوں نہیں لگائے جا رہے، لیکن اب جب کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں اور ان کے جرائم پکڑے جا رہے ہیں تو یہی لوگ تنقید کر رہے ہیں کہ کیمرے کیوں لگائے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.