Gas Leakage Web ad 1

ایران امریکا تنازع کا حل دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں میں نہیں: عباس عراقچی

0

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تنازع کے حل کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، جبکہ خطے کے ممالک کے درمیان رابطوں اور مشترکہ کوششوں کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں عدم تحفظ کا سبب بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو ایران سے الگ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا۔
کفایت شعاری اقدامات کے باوجود وفاقی حکومت کے اخراجات میں اضافہ، 206 ارب 64 کروڑ پر پہنچ گئے
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ علاقائی سلامتی کے قیام کے لیے عدم جارحیت کے اصول پر مبنی نظام تشکیل دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت روکنا ناگزیر ہے، جبکہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے پائیدار علاقائی تعاون انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

عباس عراقچی نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے انسانی امداد کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کی صورتحال پوری عالمی برادری کے لیے ایک سوال ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو خاموشی اختیار کرنے کے بجائے فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کا 18واں سربراہی اجلاس 4 دسمبر کو تہران میں منعقد ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.