وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے، جبکہ نئے صوبوں کا قیام کسی سیاسی جماعت کی خواہش نہیں بلکہ ملک کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی امور چلانے والوں کو بھی اب احساس ہوچکا ہے کہ موجودہ نظام بہتر نتائج دینے میں ناکام رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ملک میں نئے صوبے ضرور بنیں گے۔
چوہدری سالک حسین نے مریم نواز کے 5 ارب روپے ہرجانے کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوام کی جانب سے کہی گئی بات ہی سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے، جبکہ اس وقت کی جانے والی باتیں محض تجزیے کی حیثیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے پیپلزپارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسے اپنی کارکردگی پر اعتماد ہے تو ملک میں دس صوبے بھی بن جائیں تو اسے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو معلوم ہے کہ اس نے کچھ نہیں کیا، اس لیے اسے حالات کی نزاکت کو سمجھنا ہوگا۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ریاستی امور میں غیر مشروط طور پر شامل ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان اور اس کے عوام کی سوچ تبدیل ہو رہی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف دنیا چاند پر پہنچ رہی ہے، جبکہ دوسری جانب کراچی میں بچے گٹروں میں گر کر اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔



