بینکوں کے لیے کیش ٹرانزیکشن کی رپورٹنگ کی نئی حد مقرر کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

وفاقی حکومت نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے لیے نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد 2 کروڑ روپے سے بڑھا کر 3 کروڑ روپے کر دی ہے۔
وزارت خزانہ نے کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹس (سی ٹی آر) کی حد میں تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نئے ضوابط کے مطابق بینکوں اور متعلقہ مالیاتی اداروں کو 3 کروڑ روپے یا اس سے زائد کی نقد ٹرانزیکشنز کی اطلاع فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کو دینا لازمی ہوگا۔
اس تبدیلی کی منظوری نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی برائے اینٹی منی لانڈرنگ و انسداد دہشت گردی فنانسنگ نے دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس اور کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹس کے جائزے اور تجزیے کے حکومتی فریم ورک کا حصہ ہے۔



