Gas Leakage Web ad 1

ریکوڈک کے قریب تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت

0

کمپنی کے ذیلی ادارے ماری منرلز نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی تلاش کے لیے مجموعی طور پر 25 ہزار میٹر ڈرلنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ ایکسپلوریشن ڈرلنگ ایسٹ سیاہ ڈک کے مقام پر دو مراحل میں کی گئی۔
جینسن ہوانگ کے بعد این ویڈیا کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ دو نام سامنے آگئے
خط میں بتایا گیا ہے کہ ڈرلنگ کے پہلے مرحلے کے دوران حاصل کیے گئے نمونوں کی جانچ مکمل ہو چکی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے کے نمونوں کی جانچ کا عمل تاحال جاری ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق تانبے کی معدنیات تقریباً 1.4 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہیں۔

کمپنی کے مطابق دریافت کا مقام ریکوڈک منصوبے سے تقریباً 50 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے، جہاں 500 میٹر گہرائی تک پہنچنے کے بعد بھی معدنیات کی موجودگی کا سلسلہ برقرار ہے۔

ماری انرجیز نے مزید بتایا ہے کہ آئندہ مرحلے میں 500 میٹر سے زیادہ گہرائی میں ڈرلنگ کرتے ہوئے اسے ایک ہزار میٹر تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔

کمپنی کے مطابق اسے تانبے کے پورفیری ذخائر کی تلاش کا 40 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے، جبکہ دریافت سے متعلق نتائج بین الاقوامی معیار کے طے کردہ اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کیے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.