Gas Leakage Web ad 1

سلامتی کونسل میں پاکستان کی سعودیہ پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت

0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے قرارداد 2140 (2014ء) کے تحت عائد پابندیوں کی تجدید اور 2140 کمیٹی کی معاونت کرنے والے ماہرین کے پینل کے مینڈیٹ میں توسیع کے بعد خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے قرارداد کا خیرمقدم کیا اور یمن میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے کمیٹی کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: ایک اور ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور ہوگئی
خطے کی سنگین سکیورٹی صورتِ حال کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے مملکت سعودی عرب کی قیادت، حکومت اور برادر عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل اور غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان کی پختہ حمایت کا اعادہ کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سفیر سید حیدر شاہ نے سعودی عرب کے اس جائز حق پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے علاقے کا دفاع کرے اور اپنے شہریوں سمیت وہاں مقیم افراد کا تحفظ یقینی بنائے۔ انہوں نے حوثی ملیشیا کے قابلِ مذمت حملوں کے فوری اور غیر مشروط خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے قرارداد کی منظوری کے لیے ہونے والے مذاکرات کے دوران برطانیہ کی تعمیری کوششوں کو سراہا، جو بطور قلم دان ملک مسلسل اپنا کردار ادا کرتا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تاکہ 2140 کمیٹی کے کام کی اہمیت کو دوبارہ اجاگر کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کے امن، سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے افراد اور اداروں کا احتساب پائیدار امن کے قیام کے لیے ضروری ہے۔

پابندیوں کے نظام پر عمل درآمد کے حوالے سے انہوں نے سلامتی کونسل کے قائم کردہ ادارہ جاتی نظام کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہرین کے پینل کو اپنے مینڈیٹ کے مطابق پیشہ ورانہ مہارت، غیر جانب داری اور مستقل مزاجی کے ساتھ ذمہ داریاں انجام دینی چاہئیں، تاکہ اس کے کام کی ساکھ اور مؤثریت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

یمن میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سید حیدر شاہ نے اقوام متحدہ کی قیادت میں جاری ان کوششوں کی اہمیت پر زور دیا جن کا مقصد ایک جامع سیاسی عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ ان کے مطابق یہ ایسا سیاسی عمل ہونا چاہیے جس کی قیادت یمن کے عوام خود کریں اور جو یمن ہی کی ملکیت ہو۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان یمن میں امن، استحکام اور سلامتی کی بحالی اور وہاں کے عوام کی شدید انسان

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.