Gas Leakage Web ad 1

واپڈا دیامر اسپورٹس گالا 2026ء: کرکٹ میں داریل اور والی بال میں تانگیر کلب فاتح قرار

0

واپڈا دیامر اسپورٹس گالا 2026ء: کرکٹ میں داریل اور والی بال میں تانگیر کلب فاتح قرار

Gas Leakage Web ad 2

فٹ بال کا گرینڈ فائنل کل داریل اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، اختتامی تقریب میں روایتی کھیلوں اور خصوصی افراد کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔

چلاس: 6 نومبر 2026ء: واپڈا دیامر اسپورٹس گالا 2026ء کے سلسلے میں آج کرکٹ اور والی بال کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے، جن میں داریل کی ٹیم نے کرکٹ جبکہ تانگیر کلب نے والی بال کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس موقع پر فٹ بال کے دونوں سیمی فائنل مقابلے بھی کھیلے گئے، جن میں داریل اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنا لی۔
بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں سے پنجاب کی فضا انتہائی مضر صحت
کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں داریل کی ٹیم نے واپڈا الیون کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ داریل کے کھلاڑی محمد فدا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 56 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ دوسری جانب والی بال کے فائنل میں تانگیر کلب نے سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد مارخور کلب کو تین سیٹس سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

فٹ بال کے پہلے سیمی فائنل میں داریل کی ٹیم نے واپڈا الیون کو تین گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے دیامر پولیس کو پنالٹی ککس پر شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سوشل سیف گارڈ میجر (ر) طارق محمود اور ڈپٹی کمشنر دیامر لیفٹیننٹ (ر) محمد اویس عباسی نے کھیلوں کے مقابلوں کے دوران گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

واپڈا دیامر اسپورٹس گالا 2026ء کی اختتامی تقریب کل دوپہر ساڑھے بارہ بجے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گراؤنڈ چلاس میں منعقد ہوگی، جس کے دوران فٹ بال کا گرینڈ فائنل داریل اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تقریب میں روایتی کھیل بسرا کا مقابلہ بابوسر کلب اور تھور کی ٹیموں کے درمیان ہوگا، جبکہ ٹیگ آف وار کے مقابلے میں واپڈا اور این اے تھری کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ اس کے علاوہ خصوصی افراد کے لیے ویل چیئر ریس اور شاٹ پٹ کے مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اختتامی تقریب کے دوران اسپورٹس گالا کی فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی، جبکہ بین المدارس کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا۔

واپڈا دیامر اسپورٹس گالا کے انعقاد کا بنیادی مقصد علاقے میں کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا، نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا، مقامی روایتی کھیلوں کو زندہ رکھنا اور خصوصی افراد سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.