Gas Leakage Web ad 1

ایرانی سپریم لیڈر نے عسکری کمانڈرز کو بڑا حکم جاری کردیا

0

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری، بھرپور اور جغرافیائی قید سے آزاد جواب دیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سپریم لیڈر نے عسکری کمانڈرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے تنازع کی صورت میں جنگ کے خاتمے کی شرائط اور وقت کا فیصلہ ایران کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ مغربی ایشیا میں نیا سیاسی اور سیکیورٹی سسٹم تشکیل دینے کے خواہاں ہیں، کمانڈرز کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی سطح یا نوعیت کے خطرے کا فوری جواب دیا جائے۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ اہداف کے ڈیٹا بیس کو لازمی اپ ڈیٹ کیا جائے اور دشمن کے تمام اثاثے ایرانی مسلح افواج کے نشانے پر ہونے چاہئیں۔

ملاقات کے موقع پر کمانڈرز نے خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں فورسز کی تیاریوں پر رپورٹ پیش کی، ساتھ ہی شمال مغربی اور جنوب مشرقی سرحدوں پر تعینات دستوں کی جنگی صلاحیتوں سے بھی آگاہ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.