*پنجاب کے اضلاع کو معاشی ترقی کا انجن بنانے کا فیصلہ، بزنس فسیلیٹیشن ورکشاپ 2 نومبر سے ہوگی*

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے اضلاع کو معاشی ترقی کا انجن بنانے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے لیے بزنس فسیلیٹیشن پر دو روزہ ورکشاپ کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق ورکشاپ 2 نومبر سے سول سیکرٹریٹ میں ہوگی، مقصد مقامی معیشت کو فروغ دینا اور ضلعی انتظامیہ و نجی شعبے کے درمیان رابطہ کاری مضبوط بنانا ہے۔
ورکشاپ میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پنجاب آئی ٹی بورڈ اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کاروباری مواقع اور ڈیجیٹل سروسز پر بریفنگ دیں گے، معروف صنعتی و تجارتی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔



