*حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا*

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن کا اطلاق رات 12 بجے سے اگلے 24 گھنٹوں کے لیے ہوگا۔
پیٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 400 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز پیٹرول 1 روپے 85 پیسے اور ڈیزل 1 روپے 75 پیسے مہنگا کیا گیا تھا۔
پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک 100 روپے رعایت اور 800 سی سی گاڑیوں کے لیے ماہانہ 30 لیٹر رعایت فراہم کی جا رہی ہے، رجسٹریشن کے لیے شناختی کارڈ اور گاڑی کی تفصیلات 9771 پر بھیجنا ہوگی۔



