Gas Leakage Web ad 1

فیفا انڈر 15 فیسٹیول: پاکستان نے کک آئی لینڈز کو 7-1 سے پچھاڑ دیا

0

پاکستان نے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کک آئی لینڈز کو 7-1 سے شکست دے دی۔

Gas Leakage Web ad 2

دوسرے منٹ میں الہان نے انفرادی پیش قدمی پر گول کر کے برتری دلائی، کک آئی لینڈز نے اگلے ہی منٹ فری کک پر ہیڈر سے مقابلہ برابر کیا۔

11ویں منٹ میں عالم نے دور سے شاندار شاٹ پر دوسرا گول کیا، اگلے ہی منٹ کلیم اللہ نے شیراز کے پاس پر تیسرا گول بنایا، 15ویں منٹ میں کلیم اللہ نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول کیا۔

دوسرے ہاف میں 27ویں منٹ میں دانش مسیح نے پانچواں گول کیا، 37ویں منٹ میں بخشی حمل نے چھٹا اور 39ویں منٹ میں زین العابدین نے ساتواں گول اسکور کر کے بڑی فتح پر مہر لگا دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.